ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا جانب سے جرنل شائع کرنے کا اعلان

ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب انٹرنیشنل جرنل نکالنے کا اعلان

لاہور(پ ر) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ ہم وائے ڈی اے پاکستان کے پلیٹ فارم سے انٹر نیشنل لیول کا جرنل پبلش کرنے جارہے ہیں، جس کا نام انٹرنیشنل جرنل آف میڈیکل ریسرچ اینڈ تھراپیڈیکس ہو گا۔International Journal of Medical Research and Therapeutics

ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کے اس جرنل میں دنیا بھر کے ڈاکٹرز اپنی ریسرچ اپنے علم کے مطابق پبلش کروارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بہت جلد اس کی افتتاحی تقریب منقعد کی جائے گی، جس میں حکومتی عہدیدارن اور محکمہ صحت کے سیکرٹریز مدعو کیے جائیں گے۔

ان کامزیدکہنا تھاکہ عالمی معیار کا یہ جرنل خصوصی طور پر میڈیکل کے طلبہ اور ینگ ڈاکٹر ز کے آرٹیکل پبلش کرنے میں اپنا ادا کرے گا۔

Leave a Reply