کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے کیسز کی مجموعی تعداد 101 ہوگئی جبکہ صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 464 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ مزید 47 افراد بھی مشتبہ طور پر اومیکرون سے متاثر ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ سے جاری اعداد وشمار کے مطابق شہر میں اومیکرون کے سب سے زیادہ کیسز ضلع جنوبی سے 39 اور شرقی سے 23 رپورٹ ہوئے۔این سی او سی نے ایک روز قبل بتایا تھا کہ کراچی میں کورونا کے یومیہ مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بڑھ کر 6 فیصد ہوچکی ہے اور سب سے زیادہ مثبت کیسز بھی کراچی میں ہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے 2 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 675 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے کورونا وائرس کی صورت حال سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 464 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اجلاس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اومیکرون کے باعث کورونا وائرس کی 5ویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔

Leave a Reply