لاہور:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے آج سینٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال اور ٹی ایچ کیو کاہنہ میں قائم ویکسینیشن سنٹرز کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم اور کمشنرلاہورڈویژن کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس بھی موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ویکسینیشن سنٹرزپرشہریوں کیلئے سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔سینٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کاہنہ کے ویکسینیشن سنٹرزمیں 35کاؤنٹرزقائم کئے گئے ہیں۔دونوں ویکسینیشن سنٹرز میں روزانہ 3ہزارسے زائد افرادکی ویکسینین کی صلاحیت موجودہے۔دونوں ویکسینیشن سنٹرزپر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا عملہ فرائض سرانجام دے رہاہے۔سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو دونوں ویکسینیشن سنٹرزکے انتظامات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ فیروزپورروڈاور کاہنہ کی آبادی کیلئے دونوں ویکسینیشن سنٹرز سہولت ثابت ہونگے۔دونوں ویکسینیشن سنٹرز پر شہریوں کی آمدکاسلسلہ شروع ہوچکاہے۔اُنہوں نے کہا کہ دونوں ویکسینیشن سنٹرزپر ویکسین کی وافرمقدارموجودہے جس سے فیروزپورروڈ اورکاہنہ کی لاکھوں کی آبادی کو ویکسینیشن کی آسانی ہوگی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ دونوں ویکسینیشن سنٹرزپر دوشفٹوں میں شہریوں کو ویکسین لگائی جائیگی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھرمیں ویکسینیشن سنٹرز کی تعدادکوبڑھایاجارہاہے۔ابھی تک 19لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگاچکے ہیں اورپورے صوبہ میں ویکیسنیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

Leave a Reply