لاہورمیں اومی کرون وائرس کے مریض بڑھنے لگے ۔ دو روز میں مزید بائیس افراد میں مرض کی تصدیق ہوگئی۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد پینتیس ہوگئی۔شہرلاہور میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے واربڑھنا شروع ہوگئے۔

مزید بائیس افراد میں اومی کرون وائرس پایا گیا۔قومی ادارہ صحت نے متاثرہ افراد میں مرض کی تصدیق کردی۔ دو ہفتوں کے دوران مریضوں کی تعداد پینتیس ہوگئی ہے۔محکمہ صحت حکام کے مطابق مزید بیس افراد کے خون کے نمونے نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ کو بھجوادئیے گئے ہیں جن کےنتائج جلد سامنے آجائیں گے۔تاہم طبی ماہرین شہریوں کومرض سے بچاو کے لیے احتیاط کی ہدایت کررہے ہیں۔شہری ویکسی نیشن کے ساتھ ماسک پہن کر اورسماجی فاصلوں کا خیال رکھ کر اومی کرون وائرس سے بچ سکتے ہیں۔این سی او سی کے اعدادوشمار ۔ ۔ ۔اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، 24

گھنٹے کے دوران مزید 06 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 515 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28,927 ہوگئی جبکہ 1,295,376 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید515نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 95 ہزار 376 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 81 ہزار 689 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 977 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 370، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 618، بلوچستان میں 33 ہزار 633، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 660 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 06 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 927 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے سندھ میں 04 اموات ہوئیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایک ،ایک مریض کورونا کے باعث انتقال کرگیا۔

کورونااب تک سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,066 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7670، خیبرپختونخوا میں 5928، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 364 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 746 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

Leave a Reply