لاہور۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی معاون خصوصی محترمہ فردوس عاشق اعوان کی لاعلمی کمال کی نکلی۔ آج صبح ان کے محمکہ اطلاعات نے یہ خبر جاری کی کہ وزیراعلی پنجاب کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ اس خبر میں کہیں یہ ذکر موجود نہیں تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ بعد میں وزیراعلی کے معاون برائے سوشل میڈیا نے کیا کہ عثمان بزدار کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان ۔کمال کی لاعلمی۔کیا عثمان بزدار نے اپوزیشن سے ملاقات کی تھی 1

اب فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹویٹ کیا ہے جا میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کی کارستانیوں کی وجہ سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ کیا وہ اس کی تصدیق کر رہی ہیں کہ عثمان بزدار نے اپوزیشن کے کسی ایسے رکن سے ملاقات کی ہے جو کرونا وائرس کا شکار تھا کیونکہ تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود وہ کرونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

کہیں فردوس عاشق اعوان نے ایک تیر سے دو شکار کرنے کی کوشش تو نہیں کی ہے۔

Leave a Reply